تمہارے عشق سے خالی ہے جو دل موسی کاظم

 وہ کیسے ہوگا عشق رب کے قابل موسی کاظم



اگر کوئ مسلماں ہے ترے رتبے سے ناواقف

وہ عالم بھی اگر ہو تو ہے جاہل موسی کاظم


 

شجاعت میں سخاوت میں عبادت میں طہارت میں

نظر آتے ہیں ہر اک رخ سے کامل موسی کاظم



خمینی کوئ بنتا ہے کوئ بنتا ہے نصراللہ

ترا تھوڑا سا عرفاں ہو جو حاصل موسی کاظم



تجھے زندان میں رکھکر بھی یہ زہر دغا دینا

بتاتا ہے ترے دشمن ہیں بزدل موسی کاظم


جو تجھکو اپنا رہبر مان کر طے کرتے ہیں رستہ

وہی پاتے ہیں بس آخر میں منزل موسی کاظم


 تجھے زندان میں جسنے بھی سجدہ کرتے دیکھا ہے

وہ سجدوں سے نہیں ہو سکتا غافل موسی کاظم


جو دیوانہ تمہارے عشق میں دیوانہ ہو جائے

جہان عقل بولے اس کو عاقل موسی کاظم


ترے دشمن بھی تجھکو دیکھ کر بے ساختہ بولے

صفات احمد مرسل کے حامل موسی کاظم

رن میں یہ کہتے تھے شبیر

قطعات ـ سوز ـ مفردات ـ متفرقات

زمانہ پہلے سمجھے شان طفلان ابوطالب

کاظم ,موسی ,میں ,ہے ,سے ,جو ,موسی کاظم ,تمہارے عشق ,ترے دشمن ,کاظم جو ,زندان میں

مشخصات

تبلیغات

آخرین ارسال ها

برترین جستجو ها

آخرین جستجو ها

مرجع اموزشی ارز دیجیتال و کسب درامد رایگان از اینترنت سایت شخصی هادی امین آفتاب هشتم گوگلر عمل آبدومینوپلاستی یک مهاجر ، یک دانشجو ...dust of time... گیفتمون | فروشگاه خرید آنلاین هدیه تجهیزات آشپزخانه صنعتی بررسی ثبت آگهی ملک در جوکاخ